جنوبی یمن میں القاعدہ کا سیکورٹی چوکی کے قریب خودکش حملہ،6فوجی ہلاک،متعدد زخمی

شبوا صوبے میں خودکش کار حملہ آور نے عسکری چوکی کے قریب باردو سے بھری گاڑی اڑا دی،واقعے میں انسداد دہشت گردی فورسز کی دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، حکام

جمعرات 3 اگست 2017 17:17

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) جنوبی یمن میں القاعدہ کے ایک خودکش حملے میں 6 یمنی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمن میں القاعدہ کے ایک خودکش حملے میں 6 یمنی فوجی ہلاک مارے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان فوجیوں کا تعلق متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن میں بنائی گئی انسداد دہشت گردی فورسز ہے۔ جنوبی یمنی صوبے شبوا میں ایک خودکش کار حملہ آور نے ایک عسکری چوکی کے قریب باردو سے بھری گاڑی اڑا دی۔ اس واقعے میں انسداد دہشت گردی فورسز کی دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جب کہ چھ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ بات اہم ہے کہ جنوبی یمن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جہادی اب بھی سرگرم ہیں۔