بھارت ریاست اڑیسہ میں 3 منزلہ عمارت میں آتشزدگی ‘ 5 افراد جھلس کر ہلاک

جمعرات 3 اگست 2017 14:45

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت مین آتشزدگی کے باعث پانچ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بہوبانیسوار میں واقع ایک عمارت میں لگی ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار اراکین سمیت پانچ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :