حیدرآباد،جماعة الدعوة سند ھ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقادکیاجائے گا

بدھ 2 اگست 2017 21:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) جماعة الدعوة سند ھ کے زیر اہتمام سندھ بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پروگرامز، سیمینارز اور جشن آزادی کے حوالے سے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں کو اور پاکستان کے ہیروز کو نوجوان نسل کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

اس حوالے سے سندھ بھر میں جماعة الدعوة کے تمام اسکولزاور تعلیمی اداروں میں خصوصی بچوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریری مقابلے اور پاکستان کی آزادی کے حوالے سے کردار ادا کرنے والے شخصیات کا خصوصی تعارف پیش کیا جائے گا۔ جماعة الدعوة صوبہ سندھ کے مسئول فیصل ندیم نے یوم پاکستان کے حوالے سے مرکز سعد بن معاذ میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان کو مٹانے کی سازش کی جارہی ہے اور پاکستان کی اساس کو ختم کرنے کے حوالے سے مختلف طاقتیں، قوتیں اور غیرملکی ایجنڈا رکھنے والے مسلسل اس بات پر کوشاں ہیں کہ پاکستان جس کلمے کی بنیاد پر بنا تھا اس کو ختم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

نئی نسل کو بے راہ روی اور نظریہ پاکستان کی اساس سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جماعة الدعوة پاکستان کے بنیادی نظریئے کو فروغ دے گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر سندھ بھر میں تقریبات منعقد کرے گی اس کے ساتھ ساتھ سیمینارز، پروگرامز بھی ہوں گے تاکہ نوجوان نسل کے سانے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے آزادی کے سفر کو پیش کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ بھر کے مختلف شہروں کے مین شاہراہوں پر ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے یوم آزادی کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکو مینٹری دکھائی جائیگی اور نظریہ پاکستان کو بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا جائے۔