بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم شہاب الدین کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 2 اگست 2017 20:45

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم شہاب الدین کی ملاقات،سیاسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال خصوصاً جنوبی پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی مسز فریال تالپور بھی موجود تھیں۔