Live Updates

نوں: تحریک انصاف کا عائشہ گلہ لئی کو قومی جرگہ کے ذریعے علاقہ بدر کرانے کا اعلان

گلالئی نے پارٹی چھوڑ کر عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے ،شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انور خان زعفران خان ،زوہیب خان ،محمد علی شاہ اور انصاف یوتھ کے صدر شب نیاز خان کی پریس کانفرنس

بدھ 2 اگست 2017 19:14

ببنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو پی ایم ایل(ن) کے رہنماء امیر مقام کی جانب سے کروڑوں روپے آفر ملنے کا انکشاف ہوا ہے پی ٹی آئی حلقہ 71کے ڈسٹرکٹ کونسلروں نے وزیر قومی جرگہ کے ذریعے علاقہ بدر کرانے کا اعلان کر دیا گزشتہ روز حلقہ پی کے 71سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلروں اور عہدیداروں انور خان زعفران خان ،زوہیب خان ،محمد علی شاہ اور انصاف یوتھ کے صدر شب نیاز خان نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی آئندہ انتخابات میں این اے ون پر انتخاب لڑنے کی خواہش مند تھی جنہوں نے گزشتہ دنوں عمران خان سے ملاقات کے دوران ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر عمران خان نے ٹکٹ کی تقسیم ایک طریقہ کار کے تحت پارلیمانی بورڈ کی ذمہ داری قرار دی تھی اس لئے عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑ کر عمران خان پر بے بنیاد اور بے جا الزامات لگائے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیر مقام کی جانب سے اُنہیں پچاس کروڑ روپے دینے کی آفر دی گئی تھی جس کے عوض اُنہوں نے عمران خان کے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے پارٹی چھوڑی اور خود کو وزیر قوم کی باشندہ قرار دے کر وزیر قوم کی سروں کو شرم سے جھکا دیا ہے اور ہماری باعزت اور غیرت مند خواتین کی عزت نفس مجروح کیا کیونکہ وزیر قوم اپنی پشتون روایات کے مطابق اپنی زندگیاں گزارتی ہیں جبکہ عائشہ گلالئی اور ان کا خاندان کا وزیر قوم کیساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان کا خاندان گزشتہ چالیس برس سے پشاور میں مقیم ہے اُنہوں نے یہ اعلان کیا کہ چند ہی دنوں میں وزیر قوم کا جرگہ منعقد کیا جائے گا جس میں ان کے خاندان کی علاقہ بدری بارے فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ عائشہ گلالئی کے والد کا بھی ان کی حرکات میں مکمل کردار رہا اور وہ بھی ان کی سرپرستی کر رہا ہے اور گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کے والد جوکہ سرکاری ٹیچر ہے بھی شامل تھا جس پر صوبائی وزیر تعلیم سے ان کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی حیثیت ایک یونین کونسل کی نشست پر جتنے کی بھی نہیں تو انہیں کیسے پشاور جیسے بڑے شہر میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات لڑنے کا ٹکٹ دیا جا سکتا ہے پہلے وہ آکر ہمارے ساتھ یوسی کی وسطح پر انتخاب لڑیں اُنہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان اور پرویز خٹک پر کرپشن کی بنیاد الزامات لگائے ہیں لیکن وہ خود کرپٹ تھی کیونکہ اُنہوں نے ڈومیل میں ہسپتال بنانے کے نام پر پی ٹی آئی دبئی کے صدر سے پیسے منگوائیں اور ہسپتال کی بجائے اپنا گھر بنا لیا اسی طرح وہ چار سال ممبر قومی اسمبلی رہی لیکن اُنہوں نے اپنے علاقہ میں ترقیاتی کام کرنے کی بجائے ضلع لکی مروت میں اپنے فنڈز فروخت کرکے کرپشن کی ہے جس کے ثبوت ہم بہت جلد میڈیا کے سامنے لائیں گے اُنہوں نے عائشہ گلالئی کو متنبہ کیا کہ اگر وہ سچی ہیں تو وہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دکھائیں تو ہم بھی ان کے شانہ بشانہ چلیں گے بصورت دیگر وہ ایسے الزامات سے باز رہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات