لاہور،ڈپٹی مئیر راو شہاب الدین کی شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 2 اگست 2017 15:51

لاہور،ڈپٹی مئیر راو شہاب الدین کی شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیراعظم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب ڈپٹی مئیرلاہور راو شہاب نے گذشتہ روزاپنے جاری بیان میںشاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سازشیں اور منفی سیاست کرنے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

محمد نوازشریف کا دور خدمت، شفافیت، امانت اور دیانت سے عبارت ہے اوران کے دور میں لگنے والے منصوبے تعمیر و ترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف 20 کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیںاوران کا ہر دور ترقی و خوشحالی کا دور رہا ہے۔ محمدنوازشریف کے ترقی کے سفر کے اہداف کو مزید تیزی سے مکمل کریں گے۔ڈپٹی مئیر نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں اوروہ ان کے ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونا مسلم لیگ (ن) اور محمد نوازشریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوںنے کہا کہ امید ہے شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کے امور بخوبی سرانجام دیں گے۔مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔