شرجیل میمن اربوں کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کیس،فرد جرم ایک بار پھر موخر

بدھ 2 اگست 2017 15:51

شرجیل میمن اربوں کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کیس،فرد جرم ایک بار پھر موخر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے فردجرم ایک مرتبہ پھر موخر کررتے ہوئے مزید سماعت 12اگست تک ملتوی کردی ہے۔احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمے نامز د ایک ملزم سارنگ لطیف کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کے قریبی عزیز کا انتقال ہوچکا ہے اس لئے ملزم کا حاضری سے استثنادیا جائے،جس پر عدالت نے ملزم سارنگ لطیف کی استثنا کی درخواست منظور کرلی۔جبکہ سماعت کے دوران ملزم شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں نیب کی جانب سے پہلی6 فولڈرزفراہم کیے گئے،بعد میں مزید 44 فولڈرز فراہم کیے گئے، ریفرنس مسترد کیاجائے یاپھر44 فولڈرزکو ناکارہ قراردیاجائے،ہمیں نہیں پتا ان 44 فولڈرز میں کیا ہے، آرٹیکل 10کے تحت ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق ہے،شرجیل میمن نے عدالت سے ریفرنس مسترد کرنے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

جبکہ ریفرنس میں نامزد ایک اور ملزم عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس ڈائریکٹرانفارمیشن کی شکایت پر دائرکیا گیا، نیب نے سمجھا ریفرنس انفارمیشن ڈیارٹمنٹ کی شکایت پردرج کیاگیاہے،اس موقع پر ملزمان پر فرد جرم ایک مرتبہ پھر موخرکردی گئی اور عدالت نے آیندہ سماعت 12اگست تک ملتوی کردی ہے،واضح رہے کہ شرجیل میمن و دیگر پرمحکمہ اطلاعات میں5 ارب سیزائد کی کرپشن کاالزام ہے۔

متعلقہ عنوان :