پشاور، تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد کردیئے

گلالئی کے الزامات سے دل آزاری ہوئی ،ہمیں یہ معلومات ملی ہیں عائشہ گلالی امیر مقام سے ملی ہیں، اگر اتنی دلیر ہیں تو مسیجزدیکھا دیں پیپلزپارٹی میں عزت تھی تو پی ٹی آئی میں شمولیت کیوں کی، پی ٹی آئی میں تحصیل لیول سے لیکر مرکز تک خواتین کی عزت ہوتی ہے،اراکین اسمبلی تحریک انصاف

بدھ 2 اگست 2017 15:26

پشاور، تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) پشاور میں تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلالئی کے الزامات سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔ ہمیں یہ معلومات ملی ہیں کہ عائشہ گلالی امیر مقام سے ملی ہیں، اگر اتنی دلیر ہیں تو وہ مسیجزدیکھا دیں۔ عائشہ گلالئی کا مسئلہ این اے ون کا ٹکٹ ہے۔

پشاور پریس کلب میں خواتین اراکین اسمبلی زرین ضیاء اور دیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی اسمبلی زرین ضیا کا کہنا تھا عائشہ گلالئی کے الزامات سے خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ عائشہ گلالئی اگر جانا چاہتی تھی تو ایسا الزام نہ لگاتی۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالی کو 2013 میں پہلا میسج ملا تو اس وقت کیوں چپ رہی ۔

عائشہ چار سال ایم این اے نشست کے مزے لیتی رہی۔ عائشہ گلالئی کے پاس مسیجز ہیں تو دیکھائیں جب عائشہ گلالئی کی پیپلزپارٹی میں عزت تھی تو پی ٹی آئی میں شمولیت کیوں کی۔ پی ٹی آئی میں تحصیل لیول سے لیکر مرکز تک خواتین کی عزت ہوتی ہے۔ عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی میں جتنی عزت ملی اور کہی نہیں ملی۔ ہمارے لئے کوئی حیرانی کی بات نہیں، عائشہ گلالئی پہلے سے دو پارٹیاں چھوڑ کر آئی ہے۔

پی ٹی آئی خواتین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا مسئلہ این اے ون کا ٹکٹ ہے۔ پریس کانفرنس میں بھی عائشہ گلالئی کو کوئی ڈیکٹیٹ کرتا رہا ہے ۔ زرین ضیا نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے ۔ پارٹی جلسوں میں خواتین کو سیکورٹی دی جاتی ہے پارٹی کے اپنے رضاکار خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موجود ہوتے ہیں۔