کویت میں غیر ملکیوں کے لیے طبی فیس میں اضافہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 اگست 2017 14:29

کویت میں غیر ملکیوں کے لیے طبی فیس میں اضافہ
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2017ء) کویت نے دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد غیر ملکیوں کے لئے صحت کی دیکھ بھال کی فیس بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔ملک کے وزیر صحت ڈاکٹر جمال الحربی نے تصدیق کی ہے کہ نئی فیس اکتوبر سے ملک کے تمام ہسپتالوں میں لاگو ہو گی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس میں اضافہ صرف ان غیر ملکی لوگوں کے لئے ہوا ہےجو کہ کویت کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔اور تمام سرکاری ہسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں غیر ملکی مریضوں پر یہ لاگوہو گی۔تاہم اس فیصلے میں موجودہ سالانہ ہیلتھ انشورنس کی فیس میں اضافہ شامل نہیں ہے۔وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ دواوں اور جدید طبی ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :