کلر کہار میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان کی گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 اگست 2017 14:10

کلر کہار میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان کی گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور زخمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2017ء) : کلرکہار کے قریب پی سی بی چئیرمین شہریار خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں شہریار خان کی اہلیہ سوار تھیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثے میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان کی اہلیہ محفوظ رہیں جبکہ ڈرائیور یاسین زخمی ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات سے متعلق تاحال علم نہیں ہو سکا۔