Live Updates

عمران خان لیڈرشپ کا فائدہ اٹھا کر خواتین کو بلیک میل کررہے ہیں ،ْ امید ہے چیف جسٹس نوٹس لینگے ،ْ طلال چوہدری

بدھ 2 اگست 2017 13:46

عمران خان لیڈرشپ کا فائدہ اٹھا کر خواتین کو بلیک میل کررہے ہیں ،ْ امید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈرشپ کا فائدہ اٹھا کر خواتین کو بلیک میل کررہے ہیں ،ْ امید ہے چیف جسٹس عائشہ گلا لئی کی اپیل پر معاملے کا ازخود نوٹس لیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ عائشہ گلا لئی کے الزامات سنگین ہیں اور ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں انہوںنے کہاکہ عمران خان لیڈرشپ کا فائدہ اٹھا کر خواتین کو بلیک میل کررہے ہیں ،ْ امید ہے چیف جسٹس عائشہ گلا لئی کی اپیل پر معاملے کا ازخود نوٹس لیں گے۔

سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہا کہ جانتا ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے۔ ان کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہی۔انہیں تو جج بھی جھوٹا کہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے ۔تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصور ی نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وقت آگیا ہے کہ پرویز خٹک پرالزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات