ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات اب نمایاں ہورہے ہیں ، سردار مصطفی خان ترین
بدھ 2 اگست 2017 00:13
(جاری ہے)
جس میں علاقے کے معتبرین اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بالخصوص تراٹہ کے تمام علاقوںمیں نئے خان شہید فیڈر کی تکمیل پر پارٹی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔
مقررین نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں پہلی بار ہر شعبہ زندگی میں عوام کی رائے کو مد نظر رکھ کرفنڈز کو خرچ کیا جارہا ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کو ترجیحی قرار دی گئی ہے ضلع پشین کے ہرعلاقے میں بلا تمیز بڑے بڑے شاہراہوں کی تعمیر ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولو ں کی تعمیر ومنظوری ، زراعت کے شعبے میں زمینداروں کے ساتھ مل کر ترجیحات کا تعین ، پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے تالابوں کی تعمیر ، پائپوں کی فراہمی اور ڈیموں کی تعمیر اور کاریزوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ بجلی کی سہولتوں کی فراہمی،سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے اور طلباء وطالبات ، مریضوں اورکھلاڑیوں کے مشکلات کے خاتمے کے اقدامات اور پشین یونیورسٹی کیمپس ، پشین لاء کالج اور پشین خواتین یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے بہترین اقدامات عوام کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں حکومتی رٹ کی بحالی ہر علاقے میں بلا تمیز عوام کے سرومال کی حفاظت کے اقدامات اور لاقانونیت ، بدامنی کے خاتمے ، چوری ڈکیتی اور عوام دشمن اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف ہر سطح پر کارروائی نے عوام کا مورال بلند کیا ۔ اور خوف وہراس ودہشت کی ماحول کو ختم کرکے عوام کو جرات کے ساتھ اپنے مسائل بیان اور حل کرنے کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زئی وخیلی اور دروغ گوہی کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے اور پر امن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کوضلع پشین کے عوام نے متحدومنظم ہوکر ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے ۔ اور غیور عوام نے ہمیشہ پارٹی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایسے عناصر کیخلاف بھرپور آواز بلند کی ہے جو قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی نمائندہ پارٹی ہے جو عوام کو درپیش ہرسطح پر مشکلات کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے اور جو عناصر پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت وکارکنوں کیخلاف دروغ گوہی پر مبنی پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں انہیں درحقیقت یہاں کے غیور عوام نے مسترد کیا ہے اور غیور عوام کو ان کی عوام دشمنی پر مبنی پالیسی واقدامات اور کرپشن ولوٹ مار اور ذاتی وگروہی مفادات کیلئے ان کی سازشیں تمام عوام کو یاد ہیں جنہوں نے ہر سرکاری محکمہ کو تنزلی کا شکار بنا کرعوام کو اندھے کنویں میں دھکیل دیا تھا اور غریب عوام کو بدترین مایوسی میں مبتلاکرکے ان پر ترقی اور خوشحالی کے دروازے بند کیئے ۔اسی وجہ سے موجودہ صوبائی حکومت کو ہر شعبہ زندگی میں نئی شروعات کرنی پڑی ۔اور آج اس کے مثبت اثرات ہر علاقے میں برسرزمین موجو د ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.