کوئٹہ ،نیشنل پارٹی ضلع کے سینئر رہنماء شہید ناصر بلوچ کی فاتحہ خوانی کی شاہوانی ہائوس میں جاری

بدھ 2 اگست 2017 00:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سینئر رہنماء شہید ناصر بلوچ کی فاتحہ خوانی کی شاہوانی ہائوس کلی بڑو سریاب میں جاری ہے وہ نجم بلوچ، محی الدین بلوچ، نظام بلوچ کے بھائی اورمحمد اعظم رند، خلیل رند، جمیل رند کے ماموںزاد بھائی اور ممتاز سماجی رہنماء میر احمد سرپرہ کے سالہ تھے گذشتہ روز مرحوم کی رسم وسوئم ادا کی گئی رسم و سوئم اور فاتحہ خوانی میں پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرئوف مینگل ، مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ، جاوید بلوچ، یوسی کونسل کیچی بیگ کے چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی ، میر قاسم پرکانی ، ملک محمودیار شاہوانی، اسد سفیر شاہوانی ، ملک محمد ابراہیم شاہوانی ، حیدر چھلگری ،میر حاجی محمد ہاشم شاہوانی ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری منیر جالب بلوچ، پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام اللہ کاکڑ، نیشنل پارٹی کے حاجی عطاء محمد بنگلزئی ، میر سکندر شاہوانی ، ملک منظور احمد شاہوانی ، جلیل احمد شاہوانی ، قبائلی رہنماء میر بشیر احمد شاہوانی ، میر سعد اللہ شاہوانی ، سید افتخار شاہ بخاری ، محمد صدیق دہوار، میر اسد اللہ شاہوانی ، میر احسان اللہ شاہوانی ، رسول بخش ساسولی ، بابو محمدعمربگٹی ، محمد یوسف مینگل ، عطاء اللہ کرد، حاجی عبدالقیوم مینگل ، حاجی محمد افضل شاہوانی ، ثناء مسروربلوچ، غوث بخش سیال ، غلام فاروق سیال ، ماسٹر محمد حنیف شاہوانی ، بلوچ خان شاہوانی ، خدائے رحیم شاہوانی ، غلام رسول بنگلزئی ، او جی ڈی سی کے آفیسر میر بالاچ بلوچ، ولی محمد مینگل ، ناصر بادینی ، یاسر رودینی ، ارباب عابد نواز کاسی ، ارباب وحید نواز کاسی ،علی احمد لہڑی ،زبیر احمد ببری ، حاجی میر بشیر احمد سرپرہ ،پروفیسرشیر محمد سرپرہ ،نسیم جمالدینی ، ٹکری حمید اللہ محمدشہی ، سردار ثناء شاہوانی ، میر شوکت بنگلزئی ، سید سلیم شاہ ملک عبدالحئی دہوار، ملک سلیم دہوار، گنشنل شاہ راجپوت ، رحمت اللہ پرکانی ، ماسٹر میر محمد شائین ، میر غلام مرتضیٰ رند، میر غلام رسول دہوار، محبوب شاہوانی ، بابو بلوچ، مظفر بلوچ، محمد علی رند، خیر محمد رند، امیر حمزہ رند، محمد اسحاق بنگلزئی ، خلیل احمد شاہوانی ، لالا عبدالغفار مینگل ، مقصود احمد محمد شہی ، جمیل احمد، عبدالحفیظ شاہوانی ، شکیل احمد شاہوانی ، خان جان رودینی ، حافظ گل حسن سمالانی ، قادر بخش مینگل ، سمیع اللہ مینگل ، محمد یوسف مینگل ،حاجی محمد نور شاہوانی ، حاجی بابے جان شاہوانی ، وزیر احمد شاہوانی ، چیف عبدالغنی شاہوانی ، ملک بشیر احمد شاہوانی ، ماسٹر محمد یوسف رند، ماسٹر ممتاز علی رند، ماسٹر خیر جان رند، حاجی فہیم جان شاہوانی ، محمد عمر عرف بابل رند، حاجی نصر اللہ صاحبزادہ ،نصیر احمد مینگل ، نور المین کاکڑ، پروفیسر فیض اللہ ، میر عبدالمنان شاہوانی ، حاجی عبدالستار شاہوانی ، میر حاجی محمد افضل شاہوانی اور دیگر نے علاقے کے عمائدین نے شرکت کی اور رسم وسوئم کے موقع پرپارٹی کے مرکزی رہنمائوں میر عبدالرئوف مینگل ، غلام نبی مری ، جاوید بلوچ، اسد سفیر شاہوانی اور ملک محمد ابراہیم شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی اور بلوچستان کی قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کیلئے ناصرف بلوچ کی طویل ترین وابستگی اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عیقدت و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصر بلوچ کا شمار پارٹی کے بانی ساتھیوں میں سے تھا انہوں نے اپنے سیاسی جدوجہد کا آغاز بی ایس او کے پلیٹ فارم سے کرتے ہوئے بی این وائی ایم ، بی این ایم اور بی این پی کی پلیٹ فارم سے کرتے ہوئے آخر دم تک اپنے سیاسی نظریاتی کارکن کے حوالے سے قومی تحریک میں کلیدی کردار ادا کیا اور تمام مسائل مشکلات سماجی ناانصافیوں قومی نابرابری اور معاشرتی برائیوں کیلئے سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کی اور تمام ناانصافیوں کا خندہ پیشانی مستقبل مزاجی اور ثابت قدمی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اور بلوچ قوم اوربلوچستان میں ہونے والے ناانصافیوں پسماندگیوں کے حوالے سے روا رکھے گئے ناروا پالیسیوں پر کبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کی انہوں نے کہا کہ ناصر بلوچ کی شہادت سے پارٹی ایک مخلص سچے ثابت قدم مستقبل مزاج ساتھی سے محروم ہوگئے جس کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ناصر بلوچ جدوجہد اور قربانیوں سیاسی کارکنوں اور خاص طور پر پارٹی کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ بی این پی وہ واحد قوم وطن دوست سیاسی جماعت ہے جو بلوچ عوام کی قومی حقوق واحق واختیار حق حاکمیت کی جدوجہد کیلئے حقیقی معنوں میں عوام کی رہنمائی اور حقوق کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے سیاسی اور جمہوری انداز میں جدوجہد میں مصروف عمل اور پارٹی کی اصولی موقف نظریاتی سیاست کی بدولت پارٹی کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی میں آئے روز مقبولیت اس بات کی دلیل ہے کہ پارٹی یہاں کے عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے جو کسی بھی صورت میں بلوچ عوام اور بلوچستانیوں کے حقوق کی جدوجہد کی خاطر کسی قسم کی جدوجہد اور اصولوں پر مسلط پسندی کے شکار نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :