کوئٹہ ، بلوچستان وکلاء تنظیموں کی مصطفیٰ ایوب گچکی کے گھر پر حملہ کیخلاف عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان

بدھ 2 اگست 2017 00:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) بلوچستان وکلاء تنظیموں نے تربت میں بلوچستان بار کونسل کے ممبر مصطفیٰ ایوب گچکی کے گھر پر حملہ کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے بلوچستان وکلاء تنظیموں کے بیان کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان بار کونسل بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مصطفیٰ ایوب گچکی کے گھر پر حملے کے خلاف آج عدالتوں سے وکلاء بائیکاٹ کریں گے اور صوبہ بھر میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :