کوئٹہ ، بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدرکی بار کے ممبر مصطفیٰ ایوب گچکی کے گھر پر حملہ کی مذمت

ہم ڈرنے والے نہیں سانحہ 8 اگست میں جو کچھ ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، شاہ محمد

بدھ 2 اگست 2017 00:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد ‘ جنرل سیکرٹری نادر چھلگری اقبال کاسی ‘ کرم خان بازئی ‘ امین اللہ غرشین ‘ مکران زون کے ابراہیم ماجد بلوچ ‘ نصیرآباد زون کے صابر جمالی ‘ ژوب زون کے صمد خان مندوخیل ‘ صوبائی سیکرٹری ملک عابد پانیزئی ودیگر نے بلوچستان کونسل بار ایسوسی ایشن کے ممبر مصطفیٰ ایوب گچکی کے گھر واقعہ تربت میں حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے وکلاء کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ماضی میں بھی وکلاء پر اس طرح حملے ہوئے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں سانحہ 8 اگست میں جو کچھ ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی آج بھی وکلاء اپنے عوام کیساتھ ہیں وکلاء پر حملے کرنے والے کو معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ مشکل حالات میں صوبہ اور عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :