ْکوئٹہ، جماعت اسلامی کی جدوجہد قومی خزانے کو لوٹنے والا آخری چورپکڑنے تک جاری رہیگی ،بیان

بدھ 2 اگست 2017 00:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد قومی خزانے کو لوٹنے والا آخری چورپکڑنے تک جاری رہیگی ہم قوم لٹیروں کا احتساب چاہتے ہیں مختلف پارٹیوں میں چھپنے والوں کو لوگ اچھی طرح پہنچانتے ہیں چھوٹے بڑے مجرم سب کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے عوام پانامہ اسکینڈل میں ملوث سب کا احتساب چاہتی ہے جب غریب قانون کی گرفت میں آتاہے تو کہتے ہیں جرم کرنے والے کو سزا ملنی چاہیے اور جب کوئی بڑا پکڑا جاتاہے تو یہ قانون بدلنے اور عدالتوں کوآنکھیں دکھانے پر اتر آتے ہیں بیان میں کہا گیاکہ ہم نے پانامہ کیس سے بہت پہلے کرپشن فری پاکستان تحریک شروع کی اور جب پانامہ کیس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام آیا تو ہم نے پارلیمنٹ میں تین بل پیش کیے تاکہ احتساب کا کوئی قانون بن سکے مگر کسی نے اس پر کان نہیں دھرا ۔

(جاری ہے)

ہم سپریم کورٹ میں اس لیے گئے تاکہ قومی دولت لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے بعض لوگوں کا ایجنڈا نوازشریف کو ہٹانے تک ہوگا مگرجماعت سلامی کاایجنڈا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے ہم نے لینڈ مافیا ، شوگر مافیا ، ڈر گ مافیا اور بنکوں سے قرضے لے کر ہڑپ کرنے والوں کے خلاف جس جہاد کا آغاز کیا ہے ، مکمل فتح تک یہ جہاد جاری رہے گا اور ہمیں امید ہے کہ آخری مجرم پکڑے جانے تک قوم ہمارا ساتھ دے گی ہم معاشی ، سیاسی اور نظریاتی دہشت گردوں سے قوم کو نجات دلاناچاہتے ہیں اور ہماری جدوجہد کا مرکزملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نفاذ ہے تاکہ محروموں مجبوروں اور غریب عوام جن سے لٹیروں نے تمام خوشیاں چھین لی ہیں ، انہیں بھی زندگی گزارنے کی بنیادی سہولتیں مل سکیں ۔

آئین کی دفعہ 62-63 کا حلیہ بگاڑنے والوں کوعوام ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :