کوئٹہ ،الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کی جانب سے جیولرز ایسوسی ایشن کے اعزازمیں تقریب

بدھ 2 اگست 2017 00:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کی جانب سے مقامی ہوٹل میں جیولرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تقریب میںجیولرزایسوسی ایشن کے کے صدر محمد حسین،چیئرمین عبدالجبارخلجی جنرل سیکرٹری حاجی نمیم رمضان ودیگر شریک ہوئے اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاسم سنجرانی ،الخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدر ڈاکٹرنعمت اللہ ،الخدمت کے صوبائی نائب صدر اعجازمحبوب ،سکندر ایڈوکیٹ ،حکمت مینگل ویگر نے شرکت کی اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدرمیرمحمدعاصم سنجرانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں یہ ادارہ گزشتہ ستائیس سال سے بطور رجسٹر اسلامی فلاحی تنظیم کے حکومت کیساتھ رجسٹرڈہے آج اس کا دائرہ کار آفات سے بچائو،صحت ،تعلیم ،کفالت یتامیٰ،صاف پانی کی فراہمی ،مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمت تک پھیل چکا ہے الخدمت خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کا سب سے بڑا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکار ہیں جو نیک نیتی سے بے سہارااور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم بلاتفریق رنگ ونسل صوبہ بھر میں مصروف خدمت ہیں ۔تقریب میں جیولرزایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے الخدمت فائونڈیشن سے ہرممکن تعاون کا فیصلہ کیا اور یقین دلایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہم بھی اپنی خدمات الخدمت کو پیش کریں گے اور الخدمت کے پلیٹ فارم سے عوام کی بھر پور مددکریں گے انشاء اللہ آئندہ ہم الخدمت کیساتھ بھر پور مالی وجانی تعاون کریں گے تاکہ پریشان حال غریب عوام کی پریشانی وکھ میں کمی آسکیںالخدمت فائونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت کی خدمات واقعی ملک گیرومنظم ہیں اس سے سب واقف ہیں ہم بھی ممکنہ حدتک الخدمت کیساتھ تعاون کریں گے لوگوں کی دی ہوئی صدقات وزکوٰة اور عطیات کئی لوگوں کا سہارابن سکتی ہے الخدمت کی دیانت بھی پورے ملک میں مشہور ہیںتقریب میں الخدمت کی ٹیم نے گزشتہ سال کی رپورٹ بتاتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے گزشتہ سال ملک بھر میں 4ارب 14کروڑ8لاکھ روپے سے ایک کروڑ 10لاکھ 60ہزار افراد کی مدد کی ان کو سہار افراہم کیاغریبوں مساکین وبے سہار اافراد کو الخدمت مستقبل سہارافراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے دیگر برادر اسلامی این جی او کیساتھ ملکر بلوچستان بھر میں ڈیڑھ ہزار یتیموں کی کفالت باعزت طریقے سے کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :