وفاقی نظامت تعلیمات میں ڈی جی کی سیٹ دیکھ بھال اور عارضی اختیار کیساتھ تعینات حسنات قریشی کی طرف سے مروجہ قوانین نظر انداز

ذاتی تسکین کیلئے لاکھوں روپے سے دفتر کی تزئین و آرائش و سورج ڈھلتے ہی سرکاری دفتر کو رنگین محفلوں کیلئے استعمال کرنے کے عمل کا انکشاف

بدھ 2 اگست 2017 00:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) وفاقی نظامت تعلیمات میں ڈائریکٹر جنرل کی سیٹ دیکھ بھال اور عارضی اختیار کے ساتھ تعینات حسنات قریشی کی طرف سے مروجہ قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ذاتی تسکین کیلئے لاکھوں روپے سے دفتر کی تزئین و آرائش و سورج ڈھلتے ہی سرکاری دفتر کو رنگین محفلوں کیلئے استعمال کرنے کے عمل کا انکشاف ہوا ہے۔

رنگین مزاج عارضی ڈائریکٹر جنرل حسنات قریشی سے دفتری اوقات کے بعد ملاقات کیلئے خواتین مہمانوں کی امد روٹین کا حصہ جبکہ آنے والی خواتین کو انٹری کروا کر وزیٹر پاس لینے کی ہدایات کرنے والا چوکیدار افسر علی عتاب کا شکار‘ ڈی جی موصوف نے پی ڈبلیو ڈی کی اجازت کے بغیر اپنے دفتر سے دس لاکھ روپے صرف کر ڈالے‘ مونیٹائزیشن پالیسی کی مد میں ہزاروں روپے وصول کرنے والے حسنات قریشی نے دو سرکاری گاڑیاں اور دو ڈرائیور استعمال میں رکھی ہوئی ہیں سرکاری فنڈز کے بے دریغ استعمال کیلئے گریڈ 17 کے اکائونٹ افسر کو ڈائریکٹر بجٹ کی گریڈ 19 کی پوسٹ نواز نے کے ساتھ ساتھ دیکھ بھال کے عارضی چارج کے حامل ڈی جی ایف ڈی ای کی طرف سے خلاف قانون ٹرانسفر پر میٹنگز کا سلسلہ پر ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل کی پوست پر عارضی بنیادوں پر تعینات کئے جاین والے حسنات قریشی کی طرف سے سرکاری دفتر کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے دفتری اوقات کے بعد آنے والی سرکاری و غیر سرکاری خواتین مہمانوں کو پروتوکول نہ دینے کی پاداش میں چوکیدار افسر علی کو ڈیوٹی سے ہٹانے کے ساتھ کیس بنا کر انکوائریاں کھول دی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آفس کے تزئین و آرائش کے نام پر اکائونٹس آفس سے دس لاکھ روپے خرچ کروانے کے سات ساتھ حسنات قریشی کی طرف سے سرکاری تعمیراتی کام کیلئے پی ڈبلیو ڈی کی سروسز بھی حاصل نہیں کی گئیں پیرا سے تنخواہ اور مونیٹائزیشن کی مدمیں ہر ماہ دو لاکھ 66 ہزار روپے ہیٹھنے والے حسنات قریشی کی طرف سے خود اپنے اور فیملی کے استعمال کیلئے دو ڈرائیورز اور دو ہی گاڑیاں بھی استعمال میں رکھی گئی ہیں جبکہ ڈیڑھ سال قبل وزارت کیڈ کی طرف سے ڈیپوٹیشن پر آئے طاہر مصطفی کھوسہ کو واپس پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات کے باوجود ایف ڈی ای میں گریڈ 19 کی پوسٹ ڈائریکٹر بجٹ پر تعینات کیا گیا طاہر مصطفی کھوسہ سی ڈی اے کی گریڈ 17 کے اکائونٹ آفیسر ہین جو کہ ڈیپوٹیشن پر کیڈ میں اپنا دورانیہ بھی پورا کر چکے ہیں۔

ڈائریکٹر موصوف حسنات قریشی سے قریبی تعلق ہونے کے باعث ایف ڈی ای کی سرکاری گاری اور ڈرائیور بھی استعمال کررہے ہین واضح رہے کہ Lookafter دیکھ بھال کے اختیار کے ساتھ بطور ڈی جی ایف ڈی ای تعینات حسنات قریشی محدود اختیارات کے تحت مجوزہ سیٹ پر بیٹھائے گئے ہین جن کے پاس ایک نائب قاصد کی بھی قانون کی رو سے ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار نہ ہے دوسری طرف ڈی جی موصوف گریڈ انیس کے افسران کی تقرر تبادلوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کے اصافی اخراجات کا موجب بنے ہوئے ہیں موقف جاننے کیلئے رابطہ کرنے پر ڈی جی ایف ڈی ای حسنات قریشی نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔