مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی نو منتخب عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد
بدھ 2 اگست 2017 00:12
(جاری ہے)
اور اُمید ہے کہ وہ اپنی45 دنوں میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ہٹانا ملک کے مفاد میں نہیں تھا بین الاقوامی سطح پر نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کا وقار جس طرح بلند کیا ہے اور پاکستان کی پہچان بنائی ہے اپوزیشن جماعتوں نے منفی کردار ادا کرکے دُنیا بھر میں پاکستان کے اس وقار اور پہچان کو نقصان پہنچایا ہے جس سے پوری دُنیا میں ایک منفی پیغام گیا ہے جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں میاں نواز شریف اور اُن کی حلیف جماعتیں اور ساتھی منفی کردار ادا کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور یہ بات واضح کردوں کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ق) جس کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل ہیں اور بلوچستان اسمبلی میں (ق) لیگ کے پانچ ارکان ہیں ہم وزیراعلیٰ نواب ثناء الله زہری کی قیادت میں اب بھی اُن کا بھرپور ساتھ دے رہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ اور انشاء الله2018ء کے الیکشن کے بعد نہ صرف وفاق میں بلکہ بلوچستان میں بھی ہمارے تعاون سے (ن) لیگ حکومت بنائے گی اور ہمارے وزیراعلیٰ نواب ثناء الله زہری ہونگے جنہوں نے اپنے دو سالہ دور اقتدار میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے پہلی مرتبہ پی ایس ڈی پی سے ہٹ کر صوبے کے ہر ضلع کو بیس بیس کروڑ اضافی فنڈدیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور انکے اس اقدام کو بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا کیونکہ اس سے قبل کسی بھی حکومت نے ترقی و خوشحالی کیلئے ایسے اقدامات نہیں اُٹھائے جو کہ نواب ثناء الله زہری کے مختصر دور حکومت میں اُٹھائے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری جس مخلصانہ طریقے سے ترقی و خوشحالی کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں انہیں صوبے کے عوام کبھی نہیں بھولیں گے اور ہم صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعلیٰ کے اس ویژن میں ہر فورم پر ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور صوبے کے عوام کے بہتر مفاد میں اپنی حمایت نہ صرف اس دور میں بلکہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.