ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران بیٹے کا بیان خود لکھوایا تھا ، امریکی میڈیا

روسی وکیل کے ساتھ ملاقات کے لیے اس وقت راضی ہوئے جب انھیں بتایا گیا کہ وہ ان سے ہیلری کلنٹن کو نقصان پہنچانے والا مواد حاصل کر سکتے ہیں

منگل 1 اگست 2017 23:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ذاتی طور پر وہ بیان لکھوایا تھا جو ان کے بیٹے نے روسی وکیل کے ساتھ ملاقات کے بارے میں دیا تھا۔بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر روسی وکیل نے جون سنہ 2016 میں زیادہ تر روسی بچوں کو گود میں لینے کے بارے میں بات چیت کی۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے بعد میں انکشاف کیا کہ وہ روسی وکیل کے ساتھ ملاقات کے لیے اس وقت راضی ہوئے جب انھیں بتایا گیا کہ وہ ان سے ہیلری کلنٹن کو نقصان پہنچانے والا مواد حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کی امریکہ کے صدارتی انتخاب میں مبینہ مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔امریکی سینیٹ، ایوانِ نمائنیدگان اور ایک خاص کونسل امریکہ کے صدارتی انتخاب کی مہم میں مبینہ روسی مداخلت کی تفتیش کر رہے ہیں جس کی کریملن تردید کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا بیان آنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں مزید افراتفری دیکھنے میں آئی اور وائٹ ہاؤس کے افسرِ رابطہ اینتھنی سکاراموچی کو اپنے عہدے پر تعینات ہونے کے صرف دس دن کے اندر اندر برطرف کر دیا گیا ہے۔

سکاراموچی وال سٹریٹ کے سابق ماہرِ مالیات ہیں۔ انھیں اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا جب انھوں نے ایک رپورٹر سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنے رفقائے کار کے بارے میں گالیوں بھری زبان استعمال کی۔اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے ذاتی طور پر وہ بیان لکھوایا تھا جو ان کے بیٹے نے روسی وکیل کے ساتھ ملاقات کے بارے میں دیا۔صدر ٹرمپ کے چیف آف سٹاف رائنس پریبس اور ترجمان شان سپائسر دونوں نے سکاراموچی کی تعیناتی کے بعد اپنے عہدے چھوڑ دیے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ بھی سکاراموچی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ٹرمپ کی ترجمان سارا سینڈرز نے کہا کہ صدر کے خیال میں سکاراموچی نے رپورٹر کے ساتھ 'جو زبان استعمال کی وہ اس عہدے پر کام کرنے والے کسی شخص کے شایانِ شان نہیں تھی۔'۔