Live Updates

وزیر اعظم کا انتخاب ملک کی تاریخ میں اہم دن ہوتا ہیخ افسوس لیگی ممبران اسمبلی نے نازیبا زبان استعمال کی اسپیکرنے بھی انہیں نہیں روکا،پی ٹی آئی رہنماء

پلے کارڈز اور پوسٹرز لانے پر بھی اسپیکرنے کوئی ایکشن نہیں لیا، عائشہ گلا لئی نے شور شرابہ کر کے غلط حرکت کی ، عائشہ گلالئی نے پشاورکی این اے ون کی نشست مانگی ،نہیں ملی تو الزام تراشی شروع کر دی، شفقت محمود ، اسد عمر، شیریں مزاری اور دیگر کی میڈیاسے گفتگو

منگل 1 اگست 2017 23:13

وزیر اعظم کا انتخاب ملک کی تاریخ میں اہم دن ہوتا ہیخ افسوس  لیگی ممبران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کا دن کسی بھی ملک کی تاریخ میں اہم دن ہوتا ہے۔ افسوس ہے کہ لیگی ممبران اسمبلی نے نازیبا زبان استعمال کی جبکہ اسپیکرنے بھی انہیں نہیں روکا، پلے کارڈز اور پوسٹرز لانے پر بھی اسپیکرنے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ عائشہ گلا لئی نے شور شرابہ کر کے غلط حرکت کی ، عائشہ گلالئی نے پشاورکی این اے ون کی نشست مانگی ،نہیں ملی تو الزام تراشی شروع کر دی ،یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شفقت محمود ، اسد عمر، شیریں مزاری اور دیگر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شفقت محمود نے کہاکہ حکومتی اراکین نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ اسمبلی کے اجلاس میں پوسٹرز اور پہلے کارڈ ز لائے گئے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کسی قسم کا کائی ایکشن نہیں لیا۔ لیگی اراکین اپنے ساتھ کارکنان کو لائے جنہوں نے اسمبلی میں نعرے بازی کی۔شاہد خاقان نے پارٹی ممبرکی طرح باتیں کیں۔ اور ہاؤس کے ماحول کو خراب کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا ہدف کرپشن کا خاتمہ ہے ۔

ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتے ۔ جس پر کوئی چارج ہے اسے ا س کا حساب دینا ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کی تقریرسے لگتا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا کوئی درباری بول رہا ہے ۔ ایل این جی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ میں جواب کیلئے حاضر ہوں تو ہم کہتے ہیں کہ نون لیگ کا یہ شاخسانہ ہے کہ وہ اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولتے ہیں ۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا جانا ان کی اپنی مرضی ہے پارٹی کی خواتین کی بے عزتی قبول نہی لیکن حقیقت کچھ اور ہے کیونکہ انہوں نے کل کے جلسے بارے بھی عمران خان سے شکایت کی کہ انہیں جلسے سے خطاب نہیں کرنے دیااور انہیں پشاور ون سے ٹکٹ سے انکار بھی ہوا ہے جس پر وہ اپنی فرسٹریشن نکال رہی ہیں۔میں یہ بات واضح کر رہی ہوں کہ ہماری پارٹی میں جتنے عہدے خواتین کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں اس طرح کی رویات نہیں ہے۔ نہوں نے کہا کہ آج عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کی تمام خواتین کی تذلیل کی ہے مجھ پر قومی اسمبلی میں ن لیگ نے حملہ کیا ، الطاف حسین نے حملہ کیا تو سب سے پہلے عمران خان نے ٹویٹ کرکے اس کی شدت سے مخالفت کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات