Live Updates

عمران خان ایک بدکردار آدمی ہیں اور ان کی مدد ان کے پاس رہنے والے لوگ کرتے ہیں ۔ عائشہ گلالئی کا الزام

عمران خان کریکٹر لیس ہیں، پارٹی میں عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ سیف اللہ نیازی اور فوزیہ قصوری سمیت دیگر ایم این ایز بھی ناراض ہیں۔ عائشہ گلالئی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 اگست 2017 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اگست 2017ء) : پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پارٹی چئیرمین پر سنگین الزامات عائد کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پارٹی مین عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ماؤں اور بہنوں کی پارٹی میں عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔

نواز شریف ایک خاندانی آدمی ہیں۔ نواز شریف کم از کم اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کو تو سمجھتا ہے۔ پی ٹی آئی میں اخلاقی قدر گر چکی ئہے کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں ہے، مجھے افسوس ہے کہ کارکن ڈنڈے کھاتے پھرتے ہیں اور لیڈرز اپنے گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔ مخصوص ٹولے نے پارٹی کویرغمال بنارکھاہے۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی نے کہا کہ کچھ خاص لوگ ہیں جنہیں عمران خان عزت دیتے ہیں۔

عمران خان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں لیکن میرے خیال میں وہ دو نمبر پٹھان ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بہت زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں۔محمد عاطف اور امین گنڈا پور سمیت سب وزیر اعلیٰ کے پی کے کی کرپشن کی شکایت کرتے ہیں۔ ہم کرپشن کے معاملے پر عمران خان سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ لیکن انہوں نے ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

چئیرمین کی کیا مجبوری ہے کہ وہ پرویز خٹک کے خلاف شکایت نہیں سنتے؟ میرے ساتھ گذشتہ روز 20 افراد ا وفد ملاقات کے لیے گیا تھا۔ اصل چیز ہمارے لیے عزت اور غیرت کا مسئلہ ہے۔آرٹیکل 62،63کااطلاق اخلاقی کرپشن پربھی ہونا چاہئیے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انگلینڈ کاکلچر نہیں ہے۔پاکستان میں مغرب کاکلچرلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی میں ورکرز کو چھوٹا کہا جاتا ہے۔

لوگ پارٹی میں ٹکٹ کیلئے آرہے ہیں۔اس کلچرکے خلاف پارٹی ورکرزاحتجاج کرتے رہے لیکن کسی نے نہ سنی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کریکٹر لیس ہیں اور ان کی اس بات پر ان سے سیف اللہ نیازی اور فورزیہ قصوری سمیت دیگر ایم این ایز بھی ناراض ہیں۔ جاوید ہاشمی بھی گئے اور ناز بلوچ بھی چلی گئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ایک بد کردار انسان ہیں اور عمران خان کے ارد گرد موجود لوگ بھی ان کے مددگار ہیں۔ ان کے لیے جہازوں اور پیسوں کی بڑی اہمیت ہے۔ ان کو یہ تمام عادتیں انگلینڈ میں پڑی ہیں۔ دنیا کو جو تحریک انصاف کا روپ دکھاتے ہیں پارٹی بالکل بھی ویسی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کوچھوڑ رہی ہوں اور اپنے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق جلد اعلان کروں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات