Live Updates

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانو ن سے مغائر فیصلہ دے کر نظریہ ضرورت کو ایک با ر پھر فروغ دیا ‘

عدالتی فیصلے کی آڑ میں عمران خان اور شیخ رشید نے جو طوفان بد تمیزی بر پا کر رکھا ہے اس کی شدید مذمت کر تے ہیں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وکلاء نے سپریم کو رٹ آف پاکستان کے فیصلے کو متنا زعہ ‘نا قابل قبو ل قرار دیدیا

منگل 1 اگست 2017 16:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے وکلاء نے سپریم کو رٹ آف پاکستان کے فیصلے کو متنا زعہ قرار دیتے ہو ئے اسے نا قابل قبو ل قرار دے دیا ہے ۔قانو ن سے مغائر فیصلہ دے کر نظریہ ضرورت کو ایک با ر پھر فروغ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے کی آڑ میں عمران خان اور شیخ رشید نے جو طوفان بد تمیزی بر پا کر رکھا ہے اس کی شدید مذمت کر تے ہیں کشمیر ی عوام پا کستانیوں سے بڑھ کر پا کستانی ہیں کشمیر یوں نے قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے پا کستان سے الحاق کا اعلان کر رکھا ہے نہ کہ عمران خان کا پاکستان ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے پاکستانی عدلیہ کی گنا ونی تاریخ سب کے سامنے ہے انصاف کے نام پر انصاف کا قتل ہو ا ہے ان خیا لا ت کا اظہار لیگی وکلاء راجہ ابر ار خان ایڈووکیٹ ،راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ ،زاہد اکرم ایڈووکیٹ ،اشفاق کا ظمی ایڈووکیٹ ،سید مہر علی شاہ بخاری ایڈووکیٹ،مقبول عباسی ایڈووکیٹ،مظہر گیلا نی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا ء نے مر کزی ایوان صحافت میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا لیگی وکلا ء نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے بیا ن پر جو طوفان بد تمیزی عمر ان خان اور شیخ رشید نے برپا کر رکھا ہے اس پر وہ معافی ما نگیں ورنہ ان کا داخلہ آزاد کشمیر میں بند کر دیں گے ہما ری غیرت کو مت للکا ریں پا کستان مذہب کی بنیا د پر بنا ہے جس کی اساس پر عمر ان خان کی صورت میں حملہ کیاجا رہا ہے جو ہما ری غیرت پر حملہ کے مترادف ہے راجہ ابر ار ایڈووکیٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر یوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پا کستان یا ہندوستان جس کے ساتھ چائیں الحاق کریں وزیراعظم آزاد کشمیر پر کسی قسم کا مقدمہ نہیں بنتا اور نہ قائم کیا جا سکتاہے ہمیں جبراًیہ سوچنے پر مجبور نہ کیا جا ئے کہ کشمیر ی اپنا مستقبل کس سے وابستہ کر یں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات