میاں بیوی اور بچی کی ہلاکت ،

لیسکو حکام کا رائے ونڈ میں واپڈا تنصیبات کے قریب تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

منگل 1 اگست 2017 15:07

میاں بیوی اور بچی کی ہلاکت ،
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام نے رائے ونڈ میں واپڈا تنصیبات کے قریب تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سروے ٹیم روانہ کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کے روز کالج چوکیدار کی بیوی اور بچی سمیت کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے بعد لیسکو حکام کی جانب سے رائے ونڈ ڈویژن کے علاقوں مانگامنڈی، سندر، چوہنگ، علی رضا آباد، جیابگا سمیت دیگر علاقوں میں واپڈا تنصیبات کے قریب پیشگی حفاظتی انتظامات اور اجازت لئے بغیر تعمیرات کرنے والے عناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کئے جائیں گے جبکہ ٹی ایم اے اور پولیس کی معاونت سے ایسے افراد کو پابند سلاسل کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں واپڈا تنصیبات کے قریب رعائتی داموں اراضی خریدنے والے افراد کسی بھی محکمے سے اجازت لینا گوارا نہیں کرتے اور نہ ہی نقشہ منظور کرواتے ہیں جسکی وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔