نواز شریف کی نا اہلی کے پیچھے جنرل (ر) راحیل شریف کا ہاتھ ہے۔ سینئیر صحافی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 اگست 2017 12:30

نواز شریف کی نا اہلی کے پیچھے جنرل (ر) راحیل شریف کا ہاتھ ہے۔ سینئیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے بتایا کہ ایک چیز آج کل سوشل میڈیا پر بہت چل رہی ہے اور وہ سنڈے گارڈئین کی ایک خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خبر کی ڈیٹ لائن چھ نومبر ہے۔ اس کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف نے ایک ایسا منصوبہ بنایا ہے کہ اس سال کے درمیان تک نواز شریف عدلیہ کے ذریعے فارغ کر دئے جائیں گے۔

نواز شریف پر کرپشن سمیت سیگر بنیادوں پر عدلیہ نا اہل قرار دے گی۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے کہا کہ اب یہ نہیں معلوم کہ اس میں کتنی حقیقت ہے اور کتنی نہیں ہے۔ کیونکہ میرا خیال ہے کہ عدلیہ بہت آزاد ہے اور وہ دور گیا جب کوئی عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرتا تھا۔ ماضی میں شاید ہوتا رہا ہو۔ عارف نظامی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ انہیں ملازمت میں توسیع دی جاتی۔ اس حد تک ان کی بعض چیزیں تھیں جیسے ڈان گیٹ اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا بنا دیا گیا ۔ لیکن انہوں نے کوئی ایسی بساط کی تھی کہ ان کے جانے کے بعد نواز شریف کی چھُٹی ہو جائے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: