جماعت الدعوۃ کےامیر حافظ سعید تیسری بار نظر بند

منگل 1 اگست 2017 01:48

جماعت الدعوۃ کےامیر حافظ سعید تیسری بار نظر بند
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-31جولائی-2017ء) جماعت الدعوۃ کےامیرحافظ سعید کی نظر بندی میں 2ماہ کی توسیع کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید کی نظر بندی میں 2ماہ کی توسیع کردی گئی ہے تاہم نطر بندی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اور سی ٹی ڈی کی سفارشات پرکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تاہم انکی نظر بندی میں یہ توسیع تیسری بار کی گئی اورانکو نظربندی مخصوص حالات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ حافظ سعید کی نظربندی کانوٹیفکیشن ایڈیشنل سیکرٹری ہوم میجر(ر) اعظم سلمان نے جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :