وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا پاکستانی کوہ پیما کرنل(ر) عبدالجبار کو 1کروڑ انعامی رقم دینے کا معاملہ لٹک گیا

وفاقی کابینہ تحلیل، وزارت بین الصوبائی رابطہ انعامی رقم کی سمری وزیرعظم ہاؤس نہ بھجوا سکی

پیر 31 جولائی 2017 20:46

وفاقی  وزیر ریاض پیرزادہ  کا پاکستانی کوہ پیما کرنل(ر) عبدالجبار کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) سابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی جانب سے پاکستانی کوہ پیما کرنل(ر) عبدالجبار کو 1کروڑ روپے انعامی رقم دینے کا معاملہ لٹک گیا۔ وفاقی کابینہ کی تحلیل کے باعث وزارت بین الصوبائی رابطہ انعامی رقم کی سمری وزیرعظم ہاؤس نہ بھجوا سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے ولاے پاکستانی کوہ پیما کرنل(ر) عبدالجبار کے لئے سابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائیر ابطہ ریاض پیرزادہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاریوں کی طرف1کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے ہدایت کی تھی کہ انعامی رقم کی سمری وزارت جلد از جلد وزیراعظم ہاؤس کو بھجوائے تاہم وزیراعظم کی نا اہلی اور وفاقی کابینہ کی تحلیل کے باعث پاکستانی کوہ پیما کرنل (ر) عبدالجبار کو 1کروڑ روپے انعامی رقم دینے کا معاملہ لٹک گیا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی اخٹر گنجیرا نے بتایا ہے کہ نئے وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم ہاؤس کو سمری بھجوا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :