پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ، 30ہزار پیکٹ گٹکا برآمد،گودام سیل

رتن ساشے 16500، 7000ون ٹو ون جبکہ6000 سا شے پان پراگ برآمد کر کے تلف کر دیا گیا کون سسٹم کا عدم استعمال ،بیمار مرغیوں کی موجودگی پر شاہد چکن سیل سنٹر سیل، متعدد کو جرمانے، وارننگ نوٹس جاری

پیر 31 جولائی 2017 20:24

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ، 30ہزار پیکٹ گٹکا برآمد،گودام سیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور ناقص اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں دروغہ والا چوک میں استاد جی پان شاپ ،بارہ در ی میں الہجو یری پان شاپ پر چھاپے کے دوران،پان اور گٹکا بیچنے، لا ئسنس موجود نہ ہونے احاطے سے 16500ساشے رتن، 7000ون ٹو ون جبکہ6000 سا شے پان پراگ پائے جانے پر گودام کو سیل کر دیا گیا۔

کوٹ لکھپت میں شاہد چکن سیل سنٹر پر چھاپے کے دوران حشرات اور احاطے کی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے ،ورکنگ ایریا میں ملازمین کا سگریٹ نوشی کرنے اور واش روم کے موجود ہونے چکن کو گندے میز پر رکھنے ،سلاٹرنگ کے لیے کون کا استعمال نہ کرنے ،گوشت کو زنگ آلودہ فریزر میں محفوظ کرنے پر شاپ کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گول چوک پرفدا ٹریڈرزاینڈ ہول سیل ڈیلر ، دروغہ والا چوک میںلیاقت مرغ چنے ،بسم اللہ چسکا ریسٹورنٹ ،گرین ٹائون میں اعجاز بنگالی سموسہ ،چھاپے کے دوران،ورکنگ ایریا کا گندا ہونے،فوڈ لائسنس اور ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال ،کھلے غیرمیعاری رنگوں کے استعمال ،گوشت اور اشیاء خوردونوش کو زنگ آلودہ فریزر میں محفوظ کرنے ،حشرات اور احاطے کی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے ،گلی سٹری سبزیوں کے استعمال کرنے،کیچن ایریا میں کھلے کوڑادان اور نالیاں موجود ہونے پر26ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

کریم بلاک میں بلال سٹور ،گڈلک مارٹ،بارہ دری میں حاجی شوکت شیر فروش،گرین ٹاون میں توحید بیکرز، بِلا سٹور،ٹائون شپ میں وارث مِلک شاپ،برائٹ انٹرپرائیز،پردیسی مارٹ،کاکاجی ریسٹورنٹ ،عسکری ڈپارٹمنٹل سٹور،غوثیہ بیکرز ،گلشنِ راوی میں ڈوسے سویٹس اینڈ بیکرز،بھوگیوال میں چاندٹریڈرز،بسم اللہ پان شاپ ،فاروق ٹی سٹال اور متعدد شاپس پر معائنہ کے دوران پنجاب فوڈاٹھارٹی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوے فوری ای لائسنس بنوانے،حشرات کے خاتمے کا خیال رکھنے اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :