سعودی عرب میں غیر قانونی غیر ملکی ملازمین کو چھ ماہ جیل اور 50,000 سعودی ریال جرمانے کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 31 جولائی 2017 13:55

سعودی عرب میں غیر قانونی غیر ملکی ملازمین کو چھ ماہ جیل اور 50,000 سعودی ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی پاسپورٹ ڈرائکٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ملازمین کو سخت سزا سنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تمام ملازمین کو 50,000 سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ جیل کی سزا سنائی جائے گی ۔ اس سزا کے بعد انکو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ان رہائشیوں کی یہ سزا مرحلہ وار ہے۔

ایسے تمام ملازمین جنہوں نے یہ خلاف ورزی پہلی دفعہ کی ہے انکو 10,000 سعودی ریال جرمانے کے طور پر دینے ہوں گے جبکہ دوسری دفعہ خلاف ورزی کرنے والوں کے 25,000 سعودی ریال اور تیسری دفعہ کرنے والوں کو 50,000 سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔سعودی حکومت نے حال ہی میں ریاست میں موجود تمام غیرقانونی طور پر رہائش پذیرغیر ملکی ملازمین کے خلاف مہم شروع کی ہے اور سکے لیے پہلے وزارت داخلہ نے تمام غیرقانونی طور پر رہائش پذیرغیر ملکی ملازمین کو 90 دن کی مہلت دی تھی  کہ اس مہلت میں وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں انکو کوئی سزا نہیں دہ جائے گی۔

(جاری ہے)

تقریبا 60,000 ملازمین مارچ سے اب تک اس مہلت کا سن کر ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔داخلہ اور لیبر وزارتوں کا کہنا ہے کہ ویژن 2030 کو لاگو کرنے کے لئے موجودہ منصوبوں کے فریم ورک میں لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے کے لئے غیر قانونی طور پررہائش پذیرغیر ملکی ملازمین کو باہر نکالنے کی یہ ایک کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :