سمندری طوفان ہائی ٹینگ تائیوان کے جزیرے پنگ ٹنگ سے ٹکرا گیا

یہ سال کا دسو اں طوفان تھا ،رفتار18میٹر فی سکینڈ تھی،کئی علاقوں میں طوفانی بارش

پیر 31 جولائی 2017 13:09

سمندری طوفان ہائی ٹینگ تائیوان کے جزیرے پنگ ٹنگ سے ٹکرا گیا
فزہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء) سمندری طوفان ہائی ٹینگ تائیوان کے جزیرے پنگ ٹنگ سے ٹکرا کر ختم ہو گیا، ہائی ٹینگ اس سال کا دسواں طوفان تھا جس کی طوفانی رفتار18میٹر فی سیکنڈ تھی ، یہ نیسٹ طوفان کے بعد شروع ہوا تھا جو گذشتہ روز تائیوان کے جزیرے پنگ ٹنگ سے ٹکرا کر ختم ہو گیا ، طوفان ہائی ٹینگ کے باعث علاقے میں پچاس سے چونسٹھ ملی میٹر تک بارش ہوئی ، طوفان نیسٹ گذشتہ روز چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان سے ٹکرا کر ختم ہو گیا تھا ، یہ سال کا 9واں طوفان تھا ، سمندری طوفان کے باعث تیز ہوائی اور جھکڑ چلتے رہے جن کی رفتار 33میٹر فی سکینڈ تھی ، سمندری طوفان فوکنگ کے ساحل سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6بجے ٹکرا کر ختم ہوا ، طوفان پنگ ٹنگ جزیرے سے یہاں پہنچا تھا تا ہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔