Live Updates

تحریک انصاف آخری تیر چلانے کے بعد اب سکتے میں ہے ،عمران خان کی قیادت اب اندھی گلی کے اندھے موڑ تک آ پہنچی ہے،عرفان صدیقی

پیر 31 جولائی 2017 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) وزیراعظم کے سابق مشیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آخری تیر چلانے کے بعد اب سکتے میں ہے ،عمران خان کی قیادت اب اندھی گلی کے اندھے موڑ تک آ پہنچی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ٹی آئی کے جلسے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جلد اندازہ ہو جائے گا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف حاضر وزیراعظم سے زیادہ طاقتور ہے، انہوں نے کہا کہ لیڈر کا فیصلہ کورٹوں ، کچہریوں میں نہیں بلکہ عوامی عدالتوں میں ہوتے ہیں ،نواز شریف نے آج اپنی اگلی جدوجہد کا عنوان بتا دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات