نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی سے ملاقات‘ غلام مرتضیٰ جتوئی کی شاہد خاقان عباسی کو پارلیمنٹ اور کابینہ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

اتوار 30 جولائی 2017 23:10

نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2017ء) نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غلام مرتضیٰ جتوئی نے انہیں پارلیمنٹ اور کابینہ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ خوشحال پاکستان کے لئے مل کر کام کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل پارٹی نے نامزد وزیراعظم کو سندھ کے دورہ کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ شاہد خاقان عباسی نے سندھ پر خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ غلام مرتضیٰ جتوئی نے نامزد وزیراعظم کو سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں سے متعلق اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔