فٹ بال دنیا میں کھیلے جانے والا اہم گیم ہے، میری کوشش ہے کہ اس کھیل کی زیادہ سے زیادہ تربیت نوجوانوں کو فراہم کی جائے‘ برازیلین فٹبال کوچ ریمیلڈ وسانچس

اتوار 30 جولائی 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2017ء) برازیلین فٹ بال کوچ ریمیلڈ وسانچس نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا میں کھیلے جانے والا اہم گیم ہے ان کی کوشش ہے کہ اس کھیل کی زیادہ سے زیادہ تربیت نوجوانوں کو فراہم کی جائے، لیاری میں فٹبال کے بارے میں جوش وخروش دیکھ کر وہ پر امید ہیں کہ یہاں کے کھلاڑی اس کھیل میں نام روشن کرسکتے ہیں۔

وہ بیچ لگژری ہوٹل میں قیام کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ ہوٹل آمد پر جنرل منیجر عظیم قریشی ویگر اسٹاف نے ان کا خیر مقدم کیا۔ برازیلین کوچ نے مزید کہا کہ ان کا تعلق امریکہ سے ہے ،تاہم پاکستان آکر ان کو خوشی ہوئی ہے، یہاں امن وامان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے جو عزت انہیں ملی ہے اسے فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خاص کر کراچی کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ یہاں کے حالات اچھے نہیں ہیں،لیکن وہ پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا اور اب بھی آزادانہ طور پر مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فٹبال کے حوالے سے جب بھی میری خدمات درکار ہونگی میں پاکستانیوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے جو مقام مجھے دیا گیا ہے اسے فراموش نہیں کرسکتا، اس بارے میں ہوٹل انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔ اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا کہ ریمیلڈو سانشس کو ہم دلی طور پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کی فٹبال کے بارے جو خدمات ہیں وہ اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کے فروغ کے لئے وہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :