بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

اتوار 30 جولائی 2017 22:40

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جس پر بلاول بھٹو زرداری نے اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے۔