بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ چانڈکا سول ہسپتال کا افتتاح

اتوار 30 جولائی 2017 22:40

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی وزرائے کے ہمراہ چانڈکا سول اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویسکیولر ڈزیز یونٹ کا افتتاح کیا اور دعا مانگی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے کارڈیو یونٹ کا دورہ کرکے مریضوں اور ان کے لواحقین سے معلومات حاصل کیں جبکہ میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کو پھولوں کے گلدستے اور سندھی اجرک کے تحائف بھی پیش کئے۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو، صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری سخت سیکیورٹی میں منعقدہ مرکزی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے۔