Live Updates

نواز شریف کسی سازش نہیں اپنی غلطیوں کے سبب نااہل ہوئے ، صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو

یاد رکھو جس کے خلاف جیسا گڑھا کھودو گے، ایک دن خود اسی میں گرو گے نواز شریف کی نااہلی کے بعد پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے موجود اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں،جمہوری دور سے ملکی ترقی وابستہ ہے چاہتے ہیں کسی فرد واحد نہیں سب کا یکساں احتساب ہونا چاہیے،عمران خان کی سیاست شور مچانے کے سوا کچھ نہیں وفاقی حکومت پاکستان میں قانونی طور پر رہائش پذیر بنگالیوں کو فوری شناختی کارڈ جاری کرے یہ مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے، جلسے سے خطاب

اتوار 30 جولائی 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی سازش نہیں بلکہ اپنی غلطیوں کے سبب نااہل ہوئے ہیں،نواز شریف کی نااہلی مکافات عمل ہے ،یاد رکھو جس کے خلاف جیسا گڑھا کھودو گے، ایک دن خود اسی میں گرو گے۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کہ موجود اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں،جمہوری دور سے ملکی ترقی وابستہ ہے ،ہم چاہتے ہیں کسی فرد واحد نہیں بلکہ سب کا یکساں احتساب ہونا چاہیے۔

عمران خان کی سیاست شور مچانے کے سوا کچھ نہیں ، کراچی کے مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والے پی ایس 114 میں اپنی شکست دیکھ چکے ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی، وفاقی حکومت پاکستان میں قانونی طور پر رہائش پذیر بنگالیوں کو فوری شناختی کارڈ جاری کرے ہم ان کا یہ مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے سندھ حکومت کراچی میں رہائش پذیر بنگالیوں کے مسائل کوحل کرنے کے لئے بھر پور اقدام کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوکورنگی سو کوارٹر میں پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ محمد فیروز کی جانب سے فٹبال گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ احتساب کے حوالے سے قانون سازی صوبائی حکومت کا ا?ئینی حق ہے ، پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والے ا?ج دیکھ لیں کہ پورے ملک میں ایک مرتبہ پھر شہید بھٹو کی جماعت عوام میں مقبول ہو رہی ہے اور ا??ندہ حکومت پورے ملک میں پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حالات سے سبق سیکھیں جبکہ عمران خان شور مچانے کی سیاست چھوڑ کر اب انتخابات کی تیاریوں پر تواجہ دیں ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے ضنرل سیکر یٹری وقار مہدی، کراچی کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین ،راشد ربانی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

پاکستان میں رہنے والے بنگالی محب وطن ہیں ، ان کے مسائل کو سندھ حکومت ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کرے گی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جماعت ہے ،اور ہم روٹی ،کپڑا اور مکان کے نعرے کے مطابق عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔ اس موقع پر شیخ محمد فیروز نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور بنگالی کمیونٹی کے مسائل سے ا?گاہ کیا جلسے سے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور بنگالی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات