میر چنگیز خان کی سید خورشید شاہ سے ملاقات‘ سندھ سے بلوچستان کے حصے کا پانی دلانے کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرانے پر شکریہ

اتوار 30 جولائی 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2017ء) بلوچستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان نے اتوار کو یہاں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی اور سندھ سے بلوچستان کے حصے کا پانی دلانے کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے مابین موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میرچنگیز خان نے بلوچستان کے حصے کا پانی دلانے کے لئے قائد حزب اختلاف کی ذاتی کاوشوں کی تعریف کی۔