سرکاری اسپتالوں میں انتظامی بحران ہیں، معاملہ حل نہ ہوا تو اسپتالوں کو پرائیویٹ سیکٹرس کے حوالے کیا جائیگا، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو
لاڑکانہ کے پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز اسپتالوں میں ڈیوٹیاں بہتر طریقے سے سر انجام نہیں دے رہے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کے خلاف کاmروائی کی جائیگی، لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 30 جولائی 2017 20:41
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے اسپتالوں میں صاف ستھرائء اور انتظامی امور سے مطمئن نہیں ہوں جس کے لیے 15 روز کا وقت دیا ہے بصورت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے بایو میٹرک نظام متعارف کرواکر ان سے ڈیوٹی لی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت میں پروموشن کے معاملہ تاحال حل نہیں ہوا ہے جبکہ آئندہ ماہ پروموشن دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں پر پرائیوٹ کلینک میں ڈیوٹیاں دینے پر پابندی عائد کرنا مسئلے کا حل نہیں اس کے لیے ڈاکٹروں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، اس وقت پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ایم ایس کی نگرانی میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں، اسپتالوں میں ان کے دفاتر تو موجود ہیں لیکن وہ ڈیوٹیوں سے غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کی مارجری کو ایدھی سینٹر کے حوالے کرنے کے متعلق فیصل ایدھی سے رابطہ کیا جائے گا کیونکہ لاڑکانہ مارجری میں پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام جلد محکمہ صحت میں نرسوں کو بھی بھرتی کریں گے اس سے قبل نرسوں کو کمیشن کے ذریعے بھرتی کیا جاتا تھا اور اس عمل میں دو سے تین سال لگ جاتے تھے لیکن اب نرسوں کو 14 گریڈ دے کر انہیں بھرتی کریں گے۔ اس سے قبل سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے چانڈکا شعبہ حادثات سمیت دیگر اسپتالوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جہاں پر صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سیکریٹری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے اسپتالوں کی حالت پر مایوسی ہوئی ہے ایسا لگتا ہے کہ اسپتالوں کو پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کیا جائے تاکہ ان میں بہتری آسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.