حریت پسند قیادت کو گرفتار اور بدنام کرنے کا مقصد کشمیری عوام کو قیادت سے بد ظن کرنا ہے،فریڈم پارٹی
اپنے حق کے لیے پھانسی بھی چڑھنا پڑے تو یہ سعادت ہوگی لیکن اپنے حق سے دستبردار نہیں ہونگا، شبیر شاہ کا پیغام
اتوار 30 جولائی 2017 18:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حریت پسند قیادت کو مختلف بہانوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے اور اس طرح بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فریڈم پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ بیرونی ٖممالک سے فنڈنگ اور حوالہ رقومات کا ہوا کھڑا کرکے یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ رواں جدوجہد آزادی مقامی نوعیت کی نہیں بلکہ بیرونی ممالک کی شہہ پر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اور اس کے کٹھ پتلی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے میںناکام ہوئے تو انہوں نے حریت پسندقیادت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شبیر احمدشاہ نے دہلی کے اذیت خانے سے قوم کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپنے حق کی تلاش میں مجھے پھانسی بھی چڑھنا پڑے تو یہ میرے لئے سعادت ہوگی لیکن نہ سرنڈر کروں گا اور نہ اپنے حق سے دستبردار ہونگا۔ پارٹی رہنمائوںنے کہاکہ شبیر احمد شاہ کا واضح موقف ہے کہ جموںو کشمیر کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور وہ اس تنازعے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں یا سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ایک پائیدار اور مستقل حل چاہتے ہیں۔ جموںو کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی سیاسی ہے۔ فریڈم پارٹی کے رہنمائوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار اداکرے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.