نواز شریف کا رونا دھونا کو قوم تسلیم نہیں کرے گی، سردار لطیف کھوسہ

�اہ کے بعد دھرتی ماں کو لوٹنے والوں کے کچھے چٹھے کھولیں گے اور جیل میں جائیں گے،سینئر قانون دان / رہنما پیپلز پارٹی پی آئی اے اور ایل این جی کے ذریعے قوم کا بیڑا غرق کرنے والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، گفتگو

ہفتہ 29 جولائی 2017 22:56

نواز شریف کا رونا دھونا کو قوم تسلیم نہیں کرے گی، سردار لطیف کھوسہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رونا دھونا کو قوم تسلیم نہیں کرے گی۔ 6ماہ کے بعد دھرتی ماں کو لوٹنے والوں کے کچھے چٹھے کھولیں گے اور جیل میں جائیں گے۔ پی آئی اے اور ایل این جی کے ذریعے قوم کا بیڑا غرق کرنے والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپ ارٹی کے رہنما سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اب رونے دھونے سے مظلوم نہیں بن سکتے۔ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے بہت محنت کے بعد اس قسم کا فیصلہ دیا ہے۔ پانچ ججز نے پہلے سماعت 126روز کی اس کے بعد تین ججز نے ان کو مزید 60روز کا موقع دیا کہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنے ثبوت پیش کر سکیں۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد تین ججز کے شریف خاندان کے وکلاء کی بات پھر سنی، مگر شریف خاندان کے وکلاء کے پسا ایک بھی جواب نہیں تھا۔ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کی جانبس ے ان لوگوں سے جو سوال جواب کئے گئے ان کے وکلاء کے پاس بھی کوئی جواب نہیں تھے۔ شریف خاندان کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کسی کو بھی شک نہیں تھا کہ شریف خاندان کی جلد ہی رخصتی ہونیو الی ہے۔

ان لوگوں نے سوچ لیا تھا کہ اب ہم نے رخصت ہونا ہے لہذا اب لڑائی کی جائے۔ جے آئی ٹی کو دباؤ میں لانے کی کوش شکی، آئی جی کو استعمال کرنے کی کوششکی میں سمجھتا ہوں نواز شریف نے جس طرح بری طرح رونے کی کوشش کی اور پانی اچھائیاں یاد دلائی یہ قوم کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گی۔ 6ماہ کے بعد شریف خاندان جیل میں ہو گا۔ ان کے کچھے چٹھے پوری طرح کھل کر عوام کے سامنے ہونگے جتنا پاکستان کی دھرتی ماں کو ان لوگوں نے لوٹا ہے ہمارے تصور میں بھی نہیں ہے۔

اب ہلالے کے طور پر شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کیا ہے جس طرح سے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا ہے ایل این جی کے قطر سے معاہدے کر کے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا ہے پاکستان کی نسلیں یاد رکھیں گیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ پانامہ کیس کے ٹرائل کے لئے نیب کو مانیٹر نہیں کرے گی تو شریف خاندان ماضی کی طرح اداروں کو تہش نہس کر دیتے ہیں نواز شریف کسی کو بھی اپنے قریب لگنے دیں گے۔ سپریم کورٹ آئین کے تحت نیب کو مانیٹر کرے گی۔