امریکی سینیٹ میں اوباما ہیلتھ کیئر بل مسترد

ہفتہ 29 جولائی 2017 20:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء) امریکی سینیٹ نے اوباما ہیلتھ کیئر بل مسترد کردیاہے۔امریکی میڈیاکیمطابق سینیٹ میں اوباما ہیلتھ کیئر بل کیلئے رائے شماری کی گئی جس میں تناسب 49-51 رہا۔

(جاری ہے)

رائے شماری کے ابتدائی لمحات میں ریپبلکن سینیٹر ز جان مکین،سوزن کالنزاور لیزا مرکواسکی نے اوباما ہیلتھ کیئربل میں ڈیموکریٹکس کاساتھ دیا۔اس طرح امریکی صدر کو اوباما ہیلتھ کیئر بل کی مخالفت میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔اوباما ہیلتھ کیئر بل کے مسترد ہونے کے بعد امریکی ڈالرکی قدرمیںکمی ریکارڈ کی گئی۔اوباما ہیلتھ کیئر بل مسترد ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیاپربیان جاری کیا کہ48ڈیموکریٹس اور 3ریپبلکنز نے امریکی عوام کو ہرا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :