ْ رحمان ملک کو ’’میرا ‘‘کہنے پر پیپلز پارٹی نے میرباز کیتھران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 18:59

ْ رحمان ملک کو ’’میرا ‘‘کہنے پر پیپلز پارٹی نے میرباز کیتھران کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو ’’میرا ‘‘کہنے پر پیپلزپارٹی کی طرف سے سابق وفاقی وزیر میرباز کیتھران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں مہر باز کیتھران سے وضاحت مانگی گئی ہے کہ انہوں نے رحمان ملک کو اداکارہ میرا سے کیوں تشبیہہ دی تھی کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں کارروائی کی جائے واضح رہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے احاطہ میں صحافیوں کی طرف سے میرباز کیتھران سے سوال پوچھا گیا تھا کہ رحمان ملک جے آئی ٹی میں کیا پارٹی قیادت کے مشورے سے پیش ہوئے تھے یا ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے میرباز کیتھران نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ رحمان ملک اپنی مرضی سے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے اور رحمان ملک پیپلزپارٹی کی ’’میرا‘‘ ہے اس لئے اس پر کوئی ضابطہ اخلاق لاگو نہیں ہوتا ۔

رحمان ملک نے خبر کی اشاعت پر پارٹی قیادت کے سامنے شدید احتجاج کیا جس پر میرباز کیتھران کو گزشتہ روز شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :