صدر نیشنل بنک سعید احمد کا نام واچ لسٹ میں شامل ، ائیر پورٹ حکام کو آگاہ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 16:37

صدر نیشنل بنک سعید احمد کا نام واچ لسٹ میں شامل ، ائیر پورٹ حکام کو آگاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : صدر نیشنل بنک سعید احمد کا نام واچ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ائیر پورٹس کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ صدرنیشنل بنک سعید احمد کو بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نیشنل بنک سعید احمد کو سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے ۔

سعید احمد سے اسحاق ڈار کے معاملے پر کافی اہم شواہد ملے تھے۔ جس پر انہیں اس کیس میں نہایت اہم سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا سعید احمد سے متعلق کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس کو آگاہ کر دیا گیاہے کہ سعید احمد کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے ۔ ائیر پورٹس کو ہدایت کی گئی کہ اگر سعید احمد بیرون ملک جانے کی کوشش کریں تو ائیر پورٹ حکام فوری طور پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں۔ اس ضمن میں سعید احمد کے پاسپورٹ کی کاپی، پاسپورٹ نمبر اور ان کا شناختی کارڈ نمبر بھی ائیر پورٹس کو بھجوادیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الوقت سعید احمد کا نام واچ لسٹ میں ہے لیکن آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :