پانامہ کیس کا فیصلہ ; ماہر فلکیات سامعہ خان نے نواز شریف کو مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے ناموں پر غور کرنا شروع کیا تو پارٹی کی اکثریت نے شہباز شریف کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر ماہر فلکیات سامعہ خان نے بھی نواز شریف کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ اگلا وزیر اعظم اپنے خاندان میں سے ہی کسی کو بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لیے یہ اہم وقت ہے کہ وہ اپنا جانشین منتخب کر لیں ۔ سامعہ کا کہنا تھا کہ اس وقت شہباز شریف کا ستارہ عروج پر ہے۔ ستارے بھی شہباز شریف کا ہی ساتھ دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو بچانا ہے توجان نشین شریف خاندان میں سے ہی کسی کو بنایا جائے۔ خیال رہے کہ عبوری وزیر اعظم کے لیے ن لیگ کی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کا نام فائنل کر دیا ہے۔