وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی میں شہباز شریف کے نام پر اتفاق ہے ۔ خواجہ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی میں شہباز شریف کے نام پر اتفاق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کار کردگی بے مثال ہے اور وہ مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ جس پر ایک ٹویٹر صارف نے سوال کیا کہ خواجہ صاحب پھر پنجاب میں کون آئے گا ؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے جواب دیا کہ انشا اللہ اچھا آدمی ہی لائیں گے۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ن لیگ نے عبوری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔