Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،پاناما کیس کی جیت پرمبارکبادپیش کی

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال،عمران خان کی شیخ رشید کویوم تشکر جلسے میں شرکت کی دعوت ، شیخ رشید نے قبول کرلی،میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 جولائی 2017 16:07

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،پاناما کیس کی جیت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں شیخ رشید نے عمران خان کوپاناما کیس کی جیت پرمبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرعمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کو یوم تشکر جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔جس کو شیخ رشید نے قبول کرلیا۔عمران خان نے کہاکہ پاناما کیس پرعدلیہ کافیصلہ قابل تحسین ہے۔جبکہ جے آئی ٹی ممبران نے پاناما پیپرزکی تحقیقات زبردست کام کیاہے۔عدلیہ اور جے آئی ٹی کوتاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات