ڈائریکٹر جنرل سو شل ویلفیئر وبیت المال پنجاب کا دورہ سرگودھا

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:47

ڈائریکٹر جنرل سو شل ویلفیئر وبیت المال پنجاب کا دورہ سرگودھا
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) ڈائریکٹر جنرل سو شل ویلفیئر وبیت المال پنجاب لاہوروحید اختر انصاری نے سرگودھاکا دورہ کیا اور ڈیپارٹمنٹل اکاائونٹس کمیٹی کی میٹنگ میںبطور چیئرمین شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرکے دفتر میں افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ غریب، یتیم، بے سہارا اور معذورافرادکی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

اجلاس میں افتخار احمد چیمہ ڈویژنل ڈائریکٹر ویلفیئر سرگودہا، ناصر محمود چیمہ ڈپٹی ڈائریکٹر سلانوالی سرگودہا، ڈپٹی ڈائریکٹر میانوالی اور بھکر بھی موجود تھے۔ بعد ازاںانہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئرکے ادارہ کاشانہ اور ماڈل چلڈرن ہو م کا دورہ کیا اوراور ان اداروں میں رہا ئش پذیر بچیوں اور بچوں میں مختلف تحائف تقسیم کئے اور شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :