نوازشر یف عوا م کے دلو ں کے وزیراعظم ہیں، رانا منورغوث

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:46

نوازشر یف عوا م کے دلو ں کے وزیراعظم ہیں، رانا منورغوث
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) پنجاب اسمبلی کے رکن رانا منورغوث نے کہا ہے کہ نوازشر یف پاکستا نی عوا م کے دلو ں کے وزیراعظم ہیں۔عوام کے د لو ں سے ا ن کی محبت نہیں نکالی جاسکتی۔جب بھی نوازشر یف کو ہٹا یا گیا تو وہ ز یا د ہ قوت کے ساتھ اقتدار میں آئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح عوا م کی خدمت اورقومی تعمیروترقی کی سیاست جا ر ی رکھے گی کیونکہ وہ خیبرسے کراچی تک پوری قوم کی ہر دلعز یز جماعت ہے۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کے آئین وقا نو ن کا احترام کیا ہے اور وہ عدا لت کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔رانا منور غوث نے کہا کہ لو گو ں کے د لوں سے محمد نو ازشر یف کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی‘ وہ کل بھی پور ی قو م کے لیڈر تھے‘ آ ج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :