مسلم لیگ ن کے حامی ایک وکیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 15:43

مسلم لیگ ن کے حامی ایک وکیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : گذشتہ روز سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ آنے اور نواز شریف کے نا اہل ہونے پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان میں ایک مایوسی چھا گئی ۔ ہر کوئی فیصلہ جانتے ہوئے بھی اپنے قائد نواز شریف اور ان کے خاندان کا دفاع کرنے میں لگا ہوا تھا ۔ فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی نواز شریف کا بھرپور دفاع کرنے کی کوشش کی ۔

سپریم کورٹ کے باہر روسٹرم پر موجود نواز شریف کے ایک حامی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ جی ہاں! سپریم کورٹ کے باہر روسٹرم پر کھڑے ایک وکیل نے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی شروع کی تو انہیں اپنے قائد اور ان کے خاندان کے افراد کے نام تک صحیح سے یاد نہیں تھے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وکیل صاحب نے شریف خاندان کے نام پوچھ پوچھ کر نعرے بازی کی جس کے بعد صحافیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور روسٹرم اٹھا کر لے گئے ۔ جبکہ بے چارے وکیل صاحب ان کا منہ تکتے رہ گئے ۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے تو انہیں ''انکل گورمنٹ'' کا نام بھی دے دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :