جے آئی ٹی سے متعلق اپنا موقف دہراتے رہیں گے ،

وزیراعظم کون ہو گا پارٹی جو مناسب سمجھے گی فیصلہ کرے گی‘پارٹی کے فیصلوں پر قبل ازوقت بات کرنا مناسب نہیں،45 دن کیلئے عبوری یا مستقل وزیراعظم کا فیصلہ آج ہو جائے گا‘صوبائی وزیر قانونرانا ثنا اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:39

جے آئی ٹی سے متعلق اپنا موقف دہراتے رہیں گے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے جے آئی ٹی سے متعلق اپنا موقف دہراتے رہیں گے ،وزیراعظم کون ہو گا پارٹی جو مناسب سمجھے گی فیصلہ کرے گی،پارٹی کے فیصلوں پر قبل ازوقت بات کرنا مناسب نہیں،45 دن کیلئے عبوری یا مستقل وزیراعظم کا فیصلہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئینی او قانونی راستہ اپنائیں گے ،جو گناہ کیا ہی نہیں اس پر سزا کیسے قبول کر لیں ججز قابل احترام ہیں کسی کی ذات پر بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،انہوں نے کہا جو تنخواہ لی ہی نہیں اس پر کیسے نااہل کیا جا سکتا ہے ،ہم سے 70 سال پرانا حساب مانگا جا رہا ہے اورلوگوں سے تو 20 سال کا حساب نہیں نکل رہا اورجب حساب میں کوئی ثبوت نہیں تو اقامہ کا معاملہ اٹھادیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :